نئی دہلی، 03 جون (یو این آئی) ہندوستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ برائے 2021 کے ہندوستان کے بارے میں پائے جانے والی رپورٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ووٹ بینک کی سیاست اور بدنیتی پر مبنی خیالات پر کوئی نتیجہ نہیں نکالا جانا چاہئے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان
ارندم باگچی نے یہاں امریکی رپورٹ کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہاکہ "ہم نے امریکی محکمہ خارجہ کی 2021 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ اور سینئر امریکی حکام کے نامکمل اور غلط معلومات پر مبنی
تبصرے دیکھے ہیں۔
" انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں ووٹ بینک کی سیاست کھیلی جارہی ہے۔