نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) ہندوستان اور جاپان کے در میان دفاع اور خارجہ وزراء کی تیسری ٹو پلس ٹو میٹنگ 20 اگست کو نئی دہلی میں ہو گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ
بریفنگ میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان۔ جاپان کی تیسری ٹوپیس ٹو خارجہ وزرائے دفاع کی میٹنگ 20 اگست کو نئی دہلی میں ہو گی جس میں ہندوستان کی طرف سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر شرکت کریں گے۔