نئی دہلی،11ستمبر(ایجنسی) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے 12 ویں ہند۔
جاپان چوٹی کانفرنس کے لئے ہندوستان کے دو روزہ دورے پر 13 ستمبر کو گجرات کے دارالحکومت گاندھی
نگر پہنچیں گے۔
مسٹر آبے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 14 ستمبر کو احمد آباد میں سابرمتی کے قریب احمد آباد ممبئی "ہائی اسپیڈ ریلوے پروجکٹ" کا مشترکہ طور پر سنگ بنیاد رکھیں گے۔