نئی دہلی،24جنوری (یو این آئی) انڈیا اسلامک کلچرل سنٹرل کے ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ کل جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ خاتون مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ مظاہرین کی تحریک میں انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر آپ کے ساتھ
ہے۔
نمائندہ وفد میں اسلامک سنٹر کے وائس چیرمین ایس ایم خاں، شمیم احمد، ابوذر خاں، احمد رضا، ابرار احمد، شرافت اللہ خاں، جمشید زیدی (تمام بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن) سکندر حیات ایگزی کیٹیو ممبر شامل تھے۔
ان لوگوں نے شاہین باغ خاتون مظاہرین اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔