نئی دہلی ،9 ستمبر (یواین آئی) مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے آئندہ نسلوں کو صاف ستھری توانائی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان صاف توانائی کے لئے اجتماعی طور پر کام کر رہا ہے مرکزی وزارت برائے تجارت و صنعت نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ مسٹر گوئل نے دیر رات بین الاقوامی شمسی اتحاد کی ’ انٹرنیشنل سولرٹیکنالوجی سمٹ‘ کی
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھری توانائی فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
اس کے لئے تمام محکموں کی انتظامی رکاوٹیں دور کی گئی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مسٹر گوئل نے کہا کہ شمسی توانائی اور نئی ٹکنالوجی سے مستقبل کی دنیا زیادہ بہتر اور صاف ستھری ہوگی ۔