ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن 5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر فراہم کریں گے
نئی دہلی،، 16 فروری (یو این آئی) ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ملک کے
5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر سکھانے کے لیے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کا اعلان کیا ہے آنے والے تین سالوں میں ان نوجوانوں کو مختلف کورسز کے ذریعے ایسے ہنر ( فیوچر ریڈی سکلز) سکھائے جائیں گے جو آج کے دور میں کارآمد ہیں۔