: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 5 جون (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستان ماحولیاتی تحفظ کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پابند ہے ، تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر اور سرسبز زمین کی میراث سونپی جاسکے۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ٹویٹر کے ذریعہ اپنے مبارکبادی پیغام میں مسٹر کووند نے کہا المی یوم ماحولیات پر نیک خواہشات۔ یہ دن قدرت سے باہم مربوط ہونے کی یاد دہانی ہے۔ ہندوستان میں حیاتیاتی تنوع
اور ماحولیات کو محفوظ رکھنے کی روایت رہی ہے صدر نے مزید لکھا ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پابند عہد ہیں تاکہ ہم ایک بہتر اور سر سبزو شاداب سرزمین آنے والی نسلوں تک پہنچا سکیں انہوں نے لکھااس سال یوم ماحولیات عالمی وبا کووڈ ۔19 کے وقت میں آیا ہے۔ دنیا نے اس چیلنج کے سامنے موثر یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب نے موجودہ بحران سے تعاون کا سبق سیکھ لیا ہے اور ہم اس تباہی سے مضبوط اور سمجھدار بن کر ابھریں گے۔