: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) حکومت ہند نے آج کہا ہے کہ وہ امریکہ یا کسی بھی ملک میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف ہے کیونکہ اس کا تعلق منظم جرائم سے ہے اور امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے جن کی قومیت کی تصدیق ہو جائے گی، انہیں واپس
لانے میں حکومت ہند تعاون کرے گی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں غیر قانونی امیگریشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ’’ہم غیر قانونی امیگریشن کے خلاف ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ یہ منظم جرائم کی کئی شکلوں سے منسلک ہے۔