: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 07 فروری (یو این آئی) روسی ہیروں پر یورپی یونین (ای یو) کی پابندی کی وجہ سے ہندوستانی جواہرات کی صنعت کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر ہندوستان میں ہیرے کے سرٹیفیکیشن نوڈ کے قیام کے بارے میں یورپی یونین سے بات کر رہا ہے تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں یہ جانکاری دی ہندوستان سے ہیروں کی مصنوعات کی برآمدات میں کمی، سورت کی
ہیروں کی صنعت میں بے روزگاری اور وہاں کے تاجروں کی مبینہ خودکشیوں کے بارے میں اراکین کے پوچھے گئے ضمنی سوالات کے جواب میں مسٹر گوئل نے کہا کہ کووڈ وبائی بیماری اور دو جنگوں (یوکرین اور مغربی ایشیا) کی وجہ سے ہندوستانی حکومت کی ہیروں کی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کچھ مسائل پیدا ہوئے ہیں، لیکن حکومت کی ہیروں کی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔