the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 16 ستمبر (یو این آئی)ہندوستان نے افغانستان میں ایک ہندوستانی شہری کے اغوا ہونے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ’’متعلقہ فریقوں‘‘ کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں باقاعدہ کی بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے ہندوستانی شہری بنسری لال ارندے کو اغوا کیے جانے کی رپورٹ دیکھی ہے۔ ہم متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مقامی حکام اس حوالے سے کارروائی کریں گے۔ ہم اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھیں گے۔ جیسے



ہی کوئی نئی اطلاع موصول ہوگی ، اسے شیئر کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں ایک ہندوستانی شہری بنسری لال ارندے کو کل دن کی روشنی میں اغوا کرلیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ طالبان نے ہی گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔ ارندے کابل میں کاروبار کرتے ہیں۔
افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مسٹر باگچی نے کہا کہ ہندوستان نے آپریشن دیو شکتی کے ذریعے افغانستان سے زیادہ تر ہندوستانیوں کو نکال لیا ہے اور کچھ ایسے ہیں جنہیں کابل ایئرپورٹ پر فلائٹ دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہی نکالا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.