نئی دہلی/ 17دسمبر(ایجنسی)وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ کی ترقی کے سفر میں تعاون کا عہد دہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مالدیپ کے سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ایک ارب چالیس کروڑ امریکی ڈالر کی اقتصادی مدد ے گا۔
مسٹر مودی نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کے ساتھ میٹنگ کے بعد جاری بیان میں کہا"صدر صالح اور میرے درمیان آج خیرسگالی اور دوستانہ ماحول میں بہت کامیاب گفتگو ہوئی۔ ہم نے دونوں ملکوں کے درمیان روایتی مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔"
font-size: 18px; text-align: start;">وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان مالدیپ کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کی موجودہ حکومت کے پرعزم منصوبوں اور عوامی ترقی کے اس کے ویزن میں مالدیپ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مالدیپ کے سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے بجٹ تعاون" کرنسی سویپ کے ساتھ ساتھ رعایتی سطح پر ایک ارب چالیس کروڑ امریکی ڈالر کی اقتصادی مدد فراہم کرے گا۔