: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد۔ 2اپریل (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان مستحکم ہونے کے باوجود دنیا پر اپنا تسلط قائم کرنا نہیں چاہتا۔ہندوستان نے ہمیشہ سچ، عدم تشدد اور امن کا راستہ اختیارکیا ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کی حمایت نہیں کی ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امن، سلامتی اور فوجی طاقت کے درمیان تعلقات گذشتہ چند برسوں کے دوران گہرے ہوئے ہیں۔دنیا میں امن کی برقراری کے لئے ممالک کے لئے مستحکم سیکوریٹی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران ہماری حکومت نے ایسا ماحول تیا رکیا ہے جس سے مسلح افواج، سائنسداں اور دفاع کے آلات
تیار کرنے والے موثر سونچ کے حامل ہوں اور ہندوستان کو مستحکم اور خود مکتفی بنانے کی راہ پر پیشقدمی کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک نے پانچ ٹن کے زمرہ کے ہیلی کاپٹرس کے ڈیزائن اور تیاری میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں عالمی لیڈر بننے کے لئے دس ٹن والے ہندوستانی ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ڈیزائن اور اس کی تیاری میں پیشرفت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک تخمینہ کے مطابق ہندوستان میں دس ہزار سے زائد شہری ہیلی کاپٹرس اور اتنی کی تعداد میں فوج کے شعبہ میں ہیلی کاپٹرس کی ضرورت ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہیلی کاپٹرس کی مارکٹ میں کافی وسیع امکانات پائے جاتے ہیں۔