نئی دہلی، 06 جنوری (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستانی فضائیہ کی جانب سے افغانستان کے اندر بمباری کرکے افغان شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنی غلطیوں کا الزام اپنے پڑوسیوں کو ٹھہرانا پاکستان کی پرانی عادت ہے۔
افغانستان میں پاکستان کے
فضائی حملوں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا "ہم نے خواتین اور بچوں سمیت افغان شہریوں پر فضائی حملوں کی میڈیا رپورٹس پر غور کیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔ ہم بے گناہ شہریوں پر کسی بھی حملے کی بلا شبہ مذمت کرتے ہیں۔