نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان دفاعی شعبے میں آسٹریلیا کے ساتھ شراکت کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے اور پورے خطے کی سلامتی اور ترقی کے واسطے آسٹریلیا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لیے پرعزم ہے مسٹر راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز یہاں آسٹریلیا کے وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے بعد
جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کی ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون، تینوں افواج کے درمیان باہمی تبادلے کو بڑھانے، معلومات کے تبادلے، دفاعی ٹیکنالوجی اور دفاعی لاجسٹکس کے تعاون کے شعبے میں مدد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہند- آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔