نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم پروند کمار جگن ناتھ نے آج ماریشس میں مشترکہ طور پر سوشل ہاؤسنگ یونٹس پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔
یہ پروجیکٹ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان متحرک ترقیاتی شراکت
داری کے حصے کے طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔
اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے دو دیگر پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی ورچوئل تقریب میں بھی حصہ لیا -ان میں سے کا تعلق ایک جدید ترین سول سروس کالج ہے اور دوسرا 8 میگاواٹ کا سولر پی وی فارم ہے۔