نئی دہلی، 02 ستمبر (یواین آئی) مشرقی لداخ میں پیگنگ جھیل کے قریب گذشتہ ہفتے کے واقعات کے بعد سے ہندوستان اور چینی فوجی حکام کے مابین مسائل کے حل کے لئے مسلسل تیسرے دن میٹنگ جاری ہے اس سے قبل پیر اور منگل کو ، دونوں فریقوں کے درمیان بریگیڈ کمانڈر کی سطح کے مذاکرات کے بعد ، آج صبح دس بجے مذاکرات کا
تیسرا دور پھر شروع ہوا۔
چین کی درخواست پر ، چشول مولڈو میں ہونے والی بات چیت میں پیگونگ جھیل کے جنوبی کنارے پرگذشتہ ہفتےہوئے واقعہ سے متعلق مسئلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس بات چیت کا مقصد تازہ ترین واقعات کے بعد ایک بار پھر سرحدی کشیدگی پر برقرار تناؤ کو کم کرنا اور حالات کو معمول پر لانا ہے۔