بنگلور، 19 (نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی ٹیکنالوجی کو پوری دنیا کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر میں ہندوستانی تکنیک کو عمل میں لایا جائے۔
مسٹر نریندر مودی نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین روزہ بنگالور ٹیک سمٹ (بی ٹی ایس 2020) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور ملک ہندوستان کا مقام ایسا ہے کہ وہ اطلاعات کے دور میں بہت آگے جاسکتا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ "بطور ملک ہندوستان کو وہ حیثیت حاصل ہے کہ وہ اطلاعات کے دور میں بہت آگے جاسکتا ہے۔ ہمارے پاس عمدہ صلاحیتوں کے ساتھ ہی ایک بہت بڑی مارکیٹ بھی ہے۔ ہماری مقامی ٹیکنالوجی عالمی ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے منصوبہ جاتی فیصلوں کا مقصد ہمیشہ ٹیک اور اختراع کی صنعت کو سہل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ " ہم پوری طرح سے باخبر رہ کر اپنی مصنوعات کی جدت کو اعلی سطح پر
لے جانے کی کوشش کر سکتے ہیں"۔
مسٹر مودی نے خصوصی طور پر ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “ ڈیجیٹل انڈیا کی وجہ سے اب ہمارا ملک ایک زیادہ انسانی مرکوز ترقی کے نقطہ نظر کا گواہ بن رہا ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہمارے شہریوں کی زندگیوں میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں اور اس کے فوائد واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں"۔
وزیر اعظم نے کہا کہ "ہمارے پاس جدت طرازی کے شعبے میں لامحدود صلاحیت موجودہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ مل کر ہندوستان سائبر سے متعلق ٹیکنالوجی پر کام کرے گا۔
آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ مارسن نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا جمہوریت اور ٹکنالوجی کے بارے میں یکساں خیالات رکھتے ہیں، اس لیے دونوں ممالک اپنے عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
تین روزہ ٹیک سمٹ میں 25 ممالک کی 250 سے زیادہ کمپنیاں، چار ہزار مندوبین اور 20 ہزار سے زیادہ افراد شرکت کریں گے۔