نئی دہلی،5اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے مطابق مالدیپ کی سب سے قدیم تاریخی جامع مسجد کی تجدید کا کام شروع کردیا گیا ہے ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی ٹیم مالدیپ کی راجدھانی مالے پہنچ گئی ہے
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جون 2019میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مالدیپ کے دورے کے دوران یہ اعلان کیا تھا۔
1658 میں تعمیر کی گئی جامع مسجد مالدیپ کی سب سے پرانی مسجدوں میں سے ایک ہے۔ اس مسجد کی تعمیر ابراہیم اسکندر اول نے (1648-1687) کے دور حکمرانی میں کی گئی تھی۔