ڈھاکہ، 10 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان مسافر بس سروس دو سال کے بعد جمعہ کو بحال کر دی گئی۔بس کو ڈھاکہ سے کولکتہ کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔
ان دونوں ممالک کے درمیان بس خدمات اکھاڑا سے اگرتلہ اور بیناپول سے ہری داس پور کے درمیان چلیں گی۔اس سے قبل 29 مئی کو دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین سروس بھی شروع کی گئی تھی۔ ڈھاکہ-کولکتہ کے درمیان چلنے
والی میتری ایکسپریس اور کولکاتا-کھلنا کے درمیان بندھن ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔اسے شروع ہوئے دو ہفتے بھی نہیں گزرے تھے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بس سروس بحال ہوئی۔اس کے ساتھ ہی یکم جون کو ہندوستان میں نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن اور ڈھاکہ کے درمیان چلنے والی متھالی ایکسپریس کے نام سے ایک نئی دو ہفتہ وار ٹرین کو بھی دونوں ممالک کے وزرائے ریلوے نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔