the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا نے پورے خطے میں تجارت کے آزاد بہاؤ، عالمی قوانین اور ان پر عمل درآمداور ہمہ جہت معاشی ترقی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز یہاں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹو پلس ٹو وزیر سطحی مذاکرہ کے بعد مشترکہ بیان میں یہ اظہار خیال کیا۔ میٹنگ میں وزیرخارجہ ایس جے شنکر، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پیٹردتّن نے حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بحث کے دوران دونوں فریق نے پورے خطے میں تجارت کے آزاد بہاؤ، عالمی ضابطوں اور قوانین پر عمل درآمد اور معاشی ترقی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کی



شراکت داری کھلے، آزاد، ہمہ جہت اور خوشحال ہند بحرالکاہل خطے کے مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کا مظہر ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ میٹنگ میں فریقین کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے مختلف مسائل پر تفصیل سے مذاکرہ ہوا۔ ساتھ ہی دفاعی شعبے میں ، دہشت گردی اور وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان، ہند بحرالکاہل علاقے میں بحری تحفظ، مختلف اسٹیج پر تعاون اور دیگر متعلقہ مسائل پر بھی دونوں فریق نے خیالات کا تبادلہ کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.