the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آلثانی سے ہندوستان میں قطر کی سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ، مسٹر مودی نے امیر شیخ تمیم کو قطر کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔ امیر شیخ تمیم نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں مقیم ہندوستانی برادری کے لوگ قومی دن کی تیاریوں میں جوش و خروش سے شریک ہیں جو قابل تحسین ہے۔
دونوں رہنماؤں نے



سرمایہ کاری اور توانائی کی حفاظت کے شعبے میں مضبوط تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہندوستان میں قطر سے سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ایک خصوصی افرادی قوت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ دونوں نے خصوصی طور پر قطر کی توانائی میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ، باقاعدگی سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کرتے ہوئے ، کووڈ کے وبا کے بعد جب صورتحال معمول پر آجائے تو ، ذاتی طور پر ملنے کی بھی امید ظاہر کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.