: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،19فروری (یواین آئی)صدر جمہوريہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ ہندوستان کے رشتے، تاريخی نوعيت کے، اور صديوں پرانے ہيں، نيز قطر، ہندوستان کے ساتھ مغربی ايشياء کے، تجارتی اور ثقافتی رابطوں کا ايک لازمی حصہ رہا ہے انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کےساتھ مختلف
شعبوں میں باہمی تعاون مسلسل مضبوط ہورہاہے اور اس میں دونوں حکومتوں کے مابین اعلی سطحی بات چیت شامل ہے قطر کے امير شيخ تميم بن حمد الثانی کاکل رات راشٹرپتی بھون ميں خير مقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوريہ نے زور دے کر کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان، کثير رخی سرگرمياں اور تعاون، گہرے اطمينان اور ديرينہ ساکھ کے عکاس ہيں۔