: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،5 اکتوبر (یو این آئی) وزیر خارجہ کے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے ہندوستان کے اعلان کے ایک دن بعد علاحدگی پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے ہفتے کو کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے پاس اسلام آباد میں اگلے ہفتے اسلام آباد میں
منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں تعطل کو توڑنے کا موقع ہے بتادیں کہ گذشتہ دس برسوں میں پہلی بار وزیر خارجہ ایس جے شنکر پاکستان کی دارلحکومت اسلام آباد میں 15 اور16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔