نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور اٹلی نے فوجی تعاون کے دائرہ کار کو رستان اور اٹلی نے فوجی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کے لئے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ہند ۔ اٹلی ملٹری کو آپریشن گروپ کی 13 ویں میٹنگ آج روم میں منعقد ہوئی۔ اس دوروزہ اجلاس کی مشتر کہ صدارت انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) کے ڈپٹی اسسٹنٹ انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف
آئی ڈی سی (اے) اور اطالوی ڈیفنس جزل اسٹاف کے اسٹریٹجک اور ملٹری کو آپریشن ڈویژن کے ڈپٹی چیف نے کی۔
دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ فوجی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایجنڈا کے اہم نکات میں بہتر تبادلہ پرو گرام ، صلاحیت سازی کی کوششیں اور ہندوستانی اور اطالوی مسلح افواج کے در میان باہمی تعاون کو مضبوط بنانا شامل ہے۔