حیدرآباد، 8ستمبر (یواین آئی) تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ریاست کے اضلاع میں حالیہ دنوں ہوئی بارش سے موسمی امراض سے متاثرہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا
ہے۔
کئی مواضعات میں عوام بخار سے متاثر ہوگئے ہیں۔
ہر گھر میں دو تا تین افراد بخار سے متاثر ہیں جس کے نتیجہ میں اسپتالوں میں آوٹ پیشنٹ شعبہ سے رجوع ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔