حیدرآباد26اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے گھریلو پکوان گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں وقفہ وقفہ سے اضافہ اور اس پر مودی حکومت کے نامناسب موقف کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے آج
اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر وزیراعظم مودی کا ایک مختصر سات سکنڈ کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔
اس ویڈیو میں مودی پکوان گیس سلنڈر کی قیمت پر اضافہ پر عوام کو مشورہ دے رہے ہیں کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے اپنے گیس سلنڈر کو نمسکار کرتے ہوئے جائیں۔