حیدر آباد 13 اگست (یو این آئی) شہر حیدر آباد میں وبائی امراض کے متاثرین کی تعداد میں
اضافہ درج کیا جارہا ہے۔
فیور اسپتال کی آرایم او ڈاکٹر وجے لکشمی نے بتایا کہ اسپتال کے
آوٹ پیشنٹ شعبہ سے رجوع ہونے والے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا دو دنوں کے علاج کے بعد متاثرین صحت یاب ہو رہے ہیں جس کے بعد اسپتال سے ان کو گھر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔