: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 30 مارچ ( یواین آئی ) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ریاستوں اور ملک کے ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کو چھوڑ کر سبھی جگہ کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56،211 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار 855 ہوگئی ہے۔ وہیں اس عرصے کے دوران 37،028 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے
اب تک 1،13،93،021 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ایکٹو کیسز 5،40،720 ہو گئے ہیں ۔ اسی عرصے کے دوران مزید 271 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1،62،214 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 94.19 فیصد ہوگئی ہے اور سرگرم کیسوں کی شرح بڑھ کر 4.47 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین اور اموات کی تعداد مندرجہ ذیل ہے :