ممبئی، 22 مارچ (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے ممبئی سمیت ملک بھر میں معروف بلڈروں کے گھروں پر آمدنی سے زائد اثاثہ کا پتہ لگانے کے لیے چھاپے مارے۔
پچھلے سال مرکزی حکومت نے ہدایت دی تھی کہ سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں ایک ملٹی ایجنسی گروپ، جس میں سی بی ڈی ٹی، ای ڈی، آر بی آئی اور
ایف آئی یو کے نمائندے ہوں گے، پنڈورا پیپر لیک سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرے گا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکار منگل کی صبح سے ہی بلڈروں کے تمام ٹھکانوں پر بیک وقت چھاپے مار رہے ہیں اور محکمہ ایک گروپ کے غیر ملکی اثاثوں اور ٹرسٹوں میں آمدنی سے زائد اثاثہ کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہا ہے۔