حیدرآباد، 27 ڈسمبر (اعتماد) ریاست تلنگانہ میں 28 دسمبر 2023 سے ریاستی کانگریس حکومت کی جانب سے پیش کردہ چھ ضمانتوں پر عمل آواری کی جائیگی، اس خصوص میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین رکن اسمبلی و قائد مقننہ پارٹی اکبرالدین اویسی کی قیادت میں دارالسلام میں آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے سرکل چیف نے شرکت کی- انہوں نے اسکیموں اور دستاویزات سے مطلق تفصیلات پیش کیں- انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم
کی دستاویزات سے مطلق فکرمند نہ ہوں، خصوصنً انکم سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے-
سرکل چیف نے میڈیا کے زریعے عوام سے کہا کہ صرف ادھار کارڈ اور وائٹ راشن کارڈ کافی ہیں مزید انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی دستاویز کو بھی اٹیچ نہیں کرتا تب بھی انکے اپپلکیشن کو قبول کیا جائیگا-
واضح رہے کہ مجلس کے ارکان اسمبلی و اراکین بلدیہ حکومت کی جانب سے تجویز کردہ سنٹرس پر موجود ہونگے، کسی بھی قسم کی مشکلات پیش آنے پر فوری ان ارکان سے رجوع کیا جاسکتا ہے-