حیدرآباد، ٦ اکتوبر (ذرائع) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اسپیشل چیف سیکریٹری MA&UD اروند کمر IAS، کے ہمراہ تزئین نو کردہ تاریخی چشمہ (گلزار حوض) کا اج افتتاح عمل میں آیا- جس کی تخمینہ لاگت 29.50 روپے ہے- اسکے علاوہ مزید تین نئے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد
رکھا گیا جس میں چارمینار کے قریب واقع پرانے بس اسٹینڈ کی جگہ ملٹی لیول پارکیکنگ کامپلکس بنایا جائے گا جسکی لاگت 34.60 کروڑ روپے ہے- چارمینار کے دامن میں واقع لاڈ بازار کو 36 کروڑ روپے کی لاگت سے تزئین نو کی جائے گی-
وہیں موسیٰ ندی پر دو پیدل راہیگروں کے لیے بریج تعمیر کیا جائے گا جسکی لاگت 80 کروڑ روپے ہے-