حیدرآباد27مئی (یواین آئی)شہر حیدرآباد میں جمعرات 28 مئی کو فلائی اور ٹریفک جنکشن کا افتتاح عمل میں لایاجائے گا۔
تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راماراو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
مسٹر راو جو ریاست کی حکمران
جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں نے انگریزی میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ”ہم کسانوں کے لئے آبپاشی کے انفراسٹرکچر کی ترقی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں،تلنگانہ حکومت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔