حیدرآباد21مئی (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے پہلے بائیو ڈائیورسٹی جنکشن کا حیدرآباد میں افتتاح کیا۔
اس فلائی اوور کے ذریعہ ٹریفک
میں کمی کو یقینی بنایاجاسکے گا اور ٹریفک کی آزادانہ نقل وحرکت ہوسکے گی۔
اس فلائی اوور سے گچی باولی تا مہدی پٹنم کے درمیان ٹریفک کو گذرنے میں ہورہی دشواریوں کو دور کیاگیا ہے۔