: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
*تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن (ٹی ایس میسا) کی نائب وزیر اعلیٰ سے نمائندگی*
حیدرآباد ،12 فروری (راست) حکومت تلنگانہ کی جانب سے بجٹ کی تیاری جاری ہے ۔سکریٹر یٹ میں مختلف محکموں سے طلب کردہ تجاویز کا آج نائب وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ ملو بھٹی وکرامارکا نے ایک اجلاس منعقد کرکے جائزہ لیا۔
مابعد اجلاس ٹی ایس میسا کے وفد نےان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے علم میں یہ بات لائ کہ ریاست بھر کے سرکاری ملازمین اساتذہ و وظیفہ
یابوں کی مختلف النوع بلز محکمہ فینانس میں زیر التواء ہیں۔
وفد نےنائب وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر جلد از جلد ان زیر التواء بلز کی اجرائی عمل میں لاکر ریاست کے ملازمین اساتذہ و وظیفہ یابوں بالخصوص اقلیتی کے ملازمین اساتذہ و وظیفہ یابوں کو راحت بہم پہنچائیں۔
وفد میں ٹی ایس میسا کے بانی و صدر فاروق احمد، اردو آفیسرس یونٹ کے صدر اعجاز الدین احمد و جنرل سیکریٹری محمد یونس و دیگر موجود تھے۔