کلکتہ 26 مارچ (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے برطانیہ میں کہا کہ کلکتہ شہر ایک زمانے میں ملک کی راجدھانی تھا مگر آپ انگریزوں نے اس کو چھین لیا مگر آج بھی کلکتہ اور بنگال سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ ہے۔
سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے
علاوہ ممتا بنرجی کی تقریر میں اعداد و شمار کے ذریعہ غیر ملکی صنعت کاروں کو راغب کرنے کی دعوت دی۔
ممتا نے برطانوی تاجر برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سرمایہ کاری کے لیے بنگال کا انتخاب کیوں نہیں کرتے ہیں ؟ بنگال میں کوئی تناؤ یا تشدد کا ماحول نہیں۔