: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 10 فروری ( یو این آئی ) سترہویں لوک سبھا کے آخری اجلاس کے آخری دن آج لوک سبھا میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے اراکین نے رام کے نام پر زبردست سیاست کی اور ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ رام کا نام سچا اور لازوال ہے اور اسی میں عوامی فلاح مضمر ہے۔
لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ستیہ پال سنگھ نے ضابطہ 193 کے تحت رام مندر کی تعمیر اور شری رام لالہ کی زندگی کے پر ان پر تشٹھا پر منعقد بحث میں حصہ لیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ رام
ہر جگہ ہیں ، رام سب کے ہیں ، رام ہمارے آبا واجداد ہیں۔ درام گھاٹ گھاٹ کے رہنے والے ہیں ، رام ہمارے رواں رواں میں بسے ہیں ، رام فرقہ پرست نہیں ہیں ، رام سچے ہیں اور ازل سے ابد تک رہیں گے۔
مسٹر سنگھ نے کانگریس پر رام سے انکار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2007 میں جب رام سیتوکا معاملہ عدالت میں تھا، کانگریس نے عدالت میں رام کے وجود کو مسترد کر دیا تھا۔ ایسا کر کے کانگریس نے نہ صرف رام کے وجود سے انکار کیا بلکہ رام سے جڑی اس کی تہذیب، ثقافت اور