the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 3 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دہلی کی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے پانچ وارڈوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چار وارڈوں میں کامیابی حاصل کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا صفایا کردیا ہے ایک وارڈ میں کانگریس کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی ان ضمنی انتخابات میں کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔ ضمنی انتخابات والے پانچ وارڈوں میں سے چار پر پہلے سے ہی عآپ کا قبضہ تھا ، جبکہ ایک وارڈ بی جے پی کے پاس تھا۔
ایم سی ڈی کے پانچ وارڈوں میں 28 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی، جن کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔ اے اے پی نے کلیان پوری ، روہنی- سی ، ترلوکپوری اور شالیمار باغ (شمال) وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔اے اے پی کے امیدوار دھریندر کمار نے کلیانپوری وارڈ میں 7043 ووٹوں سے



کامیابی درج کی۔ عآپ کے امیدوار رام چندر نے روہنی سی وارڈ میں بی جے پی کے امیدوار راکیش گوئل کو 2985 ووٹوں سے شکست دی۔
حبکہ عآپ کے امیدوار وجئے کمار نے ترلوکپوری وارڈ میں بی جے پی امیدوار اوم پرکاش کو 4986 ووٹوں سے شکست دی۔ آپ کے امیدوار سنیتا مشرا نے شالیمار باغ (شمال) وارڈ سے بی جے پی کے امیدوار سربھی جاجو کو 2705 ووٹوں سے شکست دی۔
چوہان بانگر وارڈ میں کانگریس کے امیدوار چودھری زبیر احمد نے عآپ کے امیدوار محمد اشراق خان کو 10642 ووٹوں سے شکست دی۔
عام آدمی پارٹی (عآپ) نے ایم سی ڈی کے ضمنی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی اور ‏عآپ کے چیف اروند کیجریوال نے ووٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام نے ایک بار پھر ' کام کے نام' پر ووٹ دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.