نئی دہلی،13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ اترپردیش کے باندہ ضلع میں گایوں کو زندہ دفن کرنے کا واقعہ ظلم کی انتہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس مجرمانہ معاملے میں ریاستی حکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے محترمہ واڈرا نے ٹوئٹ کرکے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے پوچھا’یوگی جی! آپ کی حکومت کی انتظامیہ نے باندہ میں سینکڑوں گایوں کو زندہ دفن کردیا۔
آپ کی حکومت میں گوشالاؤں میں گوماتا ظلم و ستم کی شکا ہیں۔
انہوں نے اس معاملے میں مسٹر مودی سے مداخلت کرنے کی گزارش کی اور کہا کہ نریندر مودی جی آپ اترپردیش میں ہیں۔ کیا آپ گوشالاؤں کی بدحالی پر اترپردیش حکومت سے جواب طلب کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش کے باندہ ضلع میں متعدد گایوں کو مٹی اور پتھر تلے زندہ دفن کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔