حیدر آباد 10 اگست (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت شعبہ طب کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ ڈسپنسریوں میں انفراسٹرکچر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومت ماہر طبعی
عملہ کا تقرر بھی کر رہی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر کے سرکاری اسپتالوں میں زچگیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین کی صحت کا خیال رکھا
جا رہا ہے۔