بیروت، 2 جنوری (رائٹر) شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم جاری کرکے دفاع، صنعت اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے لئے نئے وزراء کی تقرری کی ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے حکم نامہ کے
حوالہ سے آج اس بات کی اطلاع دی۔
شامی صدر نے جنرل علی عبداللہ ایوب کو وزیر دفاع، محمد مازن علی یوسف کو وزیر صنعت اور عماد عبداللہ سارہ کو وزیر اطلاعات مقرر کیا ہے۔