: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/21ستمبر(ایجنسی) سعودی حکومت اپنے ویژن 2030 کے تحت سماجی اور معاشی اصلاحات کی جانب گامزن ہے۔ اسی ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی ہے۔ سعودی حکومت نے خواتین کو یہ اجازت قومی دن کی تقریبات کو دیکھنے کے لئے دی ہے۔ خیال رہے کہ مملکت میں سعودی خواتین کو کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم
میں جانا ممنوع ہے، تاہم اب وہاں کی حکومت بتدریج اپنے قوانین میں تبدیلی لا رہی ہے۔
سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد اسٹیدیم میں خواتین کو داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔ تقریبا چالیس ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم میں خواتین اپنے مرد سرپرستوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں آ سکیں گی تاہم انہیں خواتین کے لئے مخصوص سیکشن میں ہی بیٹھنا ہو گا۔ عمومی طور پر اس اسٹیڈیم میں فٹبال میچیز ہوتے ہیں۔