the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہاکہ راجستھان میں وزیراعلی اشوک گہلوت کی حکومت گرانے کی سازش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی قیادت پھنس رہی ہے اس لئے وہ جواب دینے کی بجائے بچاو میں آگئی ہے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے سنیچر کو یہا ں پریس کانفرنس میں کہاکہ اس معاملہ میں بی جے پی کی سنٹرل یونٹ جانچ کے بعد پوری سازش سامنے آنے سے ڈر گئی ہے۔ سازش کے تار اس سے جڑے ہونے کے ثبو ت سامنے آنے کے خوف سے بی جے پی جواب دینے کے بجائے الٹا الزام لگاکر بچنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان میں جمہوریت کے سرعام قتل کی کوشش کے بعد



اب آج بی جے پی نے اپنی پریس بات چیت میں یہ قبول کرلیا ہے کہ خرید و فروخت ہوئی ہے۔ آج یہ واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی خوفزدہ ہے اسے پتہ ہے کہ اس معاملہ میں نہ صرف ایک مرکزی وزیر پھنسے ہوے ہیں بلکہ اس وزیر کے اوپر کے بھی کئی لیڈر پھنسنے والے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جانچ روکنے کے لئے بی جے پی کھل کر اپنے سرکاری عملہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے میدان میں آگئی۔ کانگریس کے اراکین اسمبلی کی آواز کا نمونہ نہیں لینے دیا جارہاہے جن کی آواز مبینہ طورپر آڈیوٹیپ میں سنائی دے رہی ہے۔ تمام اراکین اسمبلی کو پچھلے دروازے سے نکال کر تڑی پار کروایا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.