: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے ترقی یافتہ اور خوشحال لداخ کی تعمیر کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں پانچ نئے اضلاع کی تشکیل کو منظوری دی ہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں اس فیصلے کے بارے میں
اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے پانچ نئے اضلاع زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چانگتھانگ میں انتظامیہ کو تقویت ملنے سے مقامی لوگوں کو اپنے گھروں کے پاس سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی ان پانچ اضلاع کی تشکیل کے بعد اب لداخ میں کل سات اضلاع ہوں گے جن میں لیہہ اور کارگل شامل ہیں۔