the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ 09 فروری ( یواین آئی ) بہار کی نتیش حکومت کے کابینہ توسیع میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے نو ، جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے سات اور آزاد رکن اسمبلی کو جگہ دیئے جانے کے ساتھ ہی آج وزراءکے مابین قلمدانوں کی تقسیم بھی کر دی گئی ۔
گورنر ہاﺅ س میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں گورنر پھاگو چوہان نے سب سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سید شاہنواز حسین کو زارتی عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر حسین نے اردو میں عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ اس کے بعد جنتادل یونائٹیڈ ( جے



ڈی یو) کے شرون کمار نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔
ان دونوں لیڈران کے بعد مدن سہنی ( جے ڈی یو ) ، پرمود کمار ( بی جے پی ) ، سنجے کمار جھا ( جے ڈی یو) ، لیثی سنگھ ( جے ڈی یو ) ، سمراٹ چودھری ،نیرج کمار سنگھ ببلو ، سبھاش سنگھ ، نتین نوین ( سبھی بی جے پی ) ، سمت کمار سنگھ ( آزاد ) ، سنیل کمار ( جے ڈی یو ) ، نارائن پرساد ( بی جے پی ) ،جینت راج ( جے ڈی یو ) ، آلوک رنجن ( بی جے پی) ، محمد زماں خان ( جے ڈی یو ) ، جنک رام ( بی جے پی ) نے وزارتی عہدہ او ر رازداری کا حلف لیا ۔ مسٹر سنجے جھا اور آلوک رنجن نے میتھلی زبان میں حلف لیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.