آندھرا، 22 جولائی (ذرائع) آندھرا پردیش ریاست کے سابق چیف منسٹر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حکمراں حکومت کے خلاف حملہ کیا۔ جگن نے الزام لگایا کہ حکومت اقتدار میں آنے کے بعد 50 دنوں کے اندر ہی ناکام ہوگئی۔ جگن نے الزام لگایا کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر بگڑ گیا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر جگن موہن ریڈی کی طرف سے شیئر کی گئی
ایک لمبی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ کس طرح حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو گئی۔ جگن نے لکھا، صرف 50 دنوں میں یہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے۔ امن و امان تباہ ہو گیا ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کی حکومت سوالات سے خوفزدہ ہوکر توجہ ہٹانے کے لیے افراتفری پیدا کرتی ہے اور اپوزیشن کو دبانے کے لیے تشدد کا استعمال کرتی ہے۔