ممبئی 10جولائی(ایجنسی)حالیہ لوک سبھا انتخابات میں مجلس اتحاد مسلمین ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر اورنگ آباد سے کامیابی حاصل کر نے والے امتیاز جلیل کو پارٹی نے مہاراشٹر کا صدر مقرر کیا ہے۔
اس کا اعلان ایم آئی ایم کے مہاراشٹر کے آرگنائزرسید احمد پاشانے اس کا
اعلان کیا۔
انہوں نے امتیاز جلیل کے ساتھ ساتھ دیگر زونل صدور کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے ،جن میں مغربی خطہ کے صدر عقیل مجاہد ہوں گے اور ناظم شیخ کو ودربھ سونپا گیا ہے جبکہ مراٹھواڑہ کی ذمہ داری فیروز لالہ کو دی گئی ہے اور شاکر پٹنہ ممبئی کے صدر برقرار رہیں گے۔