: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ملتان/6جون(ایجنسی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے لانچ پر روک لگادی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ یہ روک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے ، جب پاکستان میں انتخابی سرگرمیاں اپنے شباب پر ہیں اور سیاسی الزام تراشیوں کا بھی دور جارہی ہے ۔ پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں
گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کے سابق شوہر عمران خان کی پارٹی کے ہی ایک لیڈر نے ملتان کی سول کورٹ میں کتاب کے لانچ پر پابندی عائد کرنے کی عرضی داخل کی تھی ، جس میں دلیل دی گئی تھی ریحام خان نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ نون کہ آلہ کار ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو بدنام کرنے کی سازش امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔