ماسکو، 07 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ روس کے دورے پر آنے والے ہیں جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کے روز یہ اطلاع دی واضح رہے کہ اتوار کے روز میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ مسٹر
عمران خان فروری میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایاکہ "اس دورے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں اور دورے کی تاریخوں اور شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔