اسلام آباد، 21 مارچ (یو این آئی) پاکستان میں حکومت کے خلاف متحد اپوزیشن کے ساتھ برسرپیکار وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف میں آج قصیدے پڑھے انہوں نے کہا کہ چار فریقی سکیورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) کا حصہ ہونے کے باوجود ہندوستان نے ایسی خارجہ پالیسی اپنائی ہے جو ملک اور عام آدمی کے مفاد میں ہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل اتوار کے روز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی
عوام کی بہتری کے لیے ہونی چاہیے لیکن پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جیسی پارٹیاں جب اقتدار میں تھیں تو ایسا کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ملک کی خارجہ پالیسی میرے ملک کے لوگوں کی بہتری کے لیے ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں، میں اپنے پڑوسی ملک ہندوستان کی ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی تعریف کرتا ہوں۔ آج ہندوستان کواڈ کا رکن ہے اور اس کا امریکہ کے ساتھ اتحاد بھی ہے لیکن وہ خود کو ناوابستہ کہتا ہے۔