اسلام آباد، 2 اگست (ایجنسی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وزیر اعظم (نامزد) عمران خان نے اپنی تقریب حلف برداری میں بیرونی مہمانوں کو دعوت نہ دینے اور سادگی سے حلف برداری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی روزنامہ اخبار
ڈان نے آج اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عمران خان نے تقریب حلف برداری میں سادگی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے انتخابات میں 115 سیٹیں ملی ہيں اور وہ اہم اتحادی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی حمایت سے حکومت سازی کی کوشش میں ہے، جس میں اس کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے نئے وزير اعظم ہوں گے۔